منظوم سیرت عثمان غنی

انور جلال پوری بھارت کے عظیم شعراء میں ایک مشہور اردو شاعر تھے۔ آواز میں جادو اور انداز میں بلا کی کشش تھی، اسی لیے وہ انفرادی شاعری سے کہیں زیادہ مشاعروں کی نظامت کے لیے
 مشہور تھے۔ وہ کافی غور و انہماک سے دیگر شعراء کا کلام سنتے اس کے مرکزی خیال اور شاعری کے حسن کا کافی خوش اسلوبی سے تذکرہ کرتے۔ اسی وجہ سے وہ کئی قومی مشاعروں میں نظامت کے فرائض انجام دے چکے تھے۔انور جلال پوری بھارت کی ہمہ مذہبی تہذیب کے علمبردار تھے۔ انھوں نے رویندرناتھ ٹیگور کی شہرہ آفاق کتاب گیتانجلی کا اردو میں ترجمہ کیا، اسی طرح انھوں نے ہندومت کی مقدس کتاب بھگوت گیتا کا اردو ترجمہ کیا۔ ان کی اپنی تصنیف" رہرو سے رہنما تک" بھی بےحد دلچسپ تصنیف ہے جو منظر عام پر آچکی ہے۔ انھوں نے بھارتی ٹیلی ویژن کے سیریل" اکبر دی گریٹ" کے مکالمے بھی لکھے تھے۔ ان کی تصانیف میں خلفائے راشدین کی مختصر منظوم سیرت شامل ہے۔ جن میں سیرت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اپنی مثال آپ ہے جو قاری کو آبدیدہ کردیتی ہے۔ اس میں انھوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے اوصاف و کمالات اور مکارم اخلاق کو جس خوش اسلوبی سے بیان کیا ہے اس کی چاشنی نظم کے ہر شعر سے محسوس کی جاسکتی ہے۔ ان کی یہ خوش بیانی لائق تحسین ہے، اور کیوں نہ ہو۔۔۔! اس لیے کہ انھوں نے ایسے صحابی و محب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو منظوم کیا ہے جو شرم و حیا کے پیکر، طریقہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خوگر اور ذوالنورین سے ملقب تھے۔ یہ نظم الفاظ و اسلوب کی خوبصورتی سے عبارت ہے اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے واردات و واقعات کی دلکش ترجمانی بھی کر رہی ہے۔ زیر بحث منظوم سیرت آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ پڑھیے، پرکھیے اور فیصلہ کیجیے۔

0 تبصرے :

ایک تبصرہ شائع کریں

Cancel Reply

لجنة التعليم والتربية کھنڈواری کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

الحمدللہ "لجنةالتعلیم و التربیة" کھنڈواری کے زیر اہتمام " مسابقہ پابندی نماز" بحسن و خوبی اختتام کو پہنچا۔ اسی مناسبت س...

I created this blog to give a truth message to everyone.You can find information on any topic on my blog. if you have an useful essay so send me via Gmail(azeemkhanazmi67@gmail.com). I will publish your essay on my blog. Thanks for visiting.

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رائٹر کے متعلق مزید معلومات