لجنة التعليم والتربية کھنڈواری کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

الحمدللہ "لجنةالتعلیم و التربیة" کھنڈواری کے زیر اہتمام " مسابقہ پابندی نماز" بحسن و خوبی اختتام کو پہنچا۔ اسی مناسبت سے 9مئی بروز دوشنبہ بعد نماز ظہر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا۔ بچوں کو ان کی کارکردگی کے لحاظ سے تین حصوں میں منقسم کیا گیا۔ ●پہلی پوزیشن جو بچے پورے رمضان پنج وقتہ نماز کے پابند رہے، وہ پہلی پوزیشن کے مستحق قرار پائے۔ ●دوسری پوزیشن جن بچوں کی دس اوقات سے کم نمازیں چھوٹ گئیں انھیں دوسری پوزیشن سے نوازا گیا۔ ●تیسری پوزیشن جن بچوں کی دس اوقات سے زیادہ نمازیں رہ گئیں انھیں تیسری پوزیشن دی گئی۔ ان کے علاوہ تمام شرکاء کو تشجیعی انعامات دئے گئے۔ بچوں کی کارکردگی بہت اچھی رہی۔ الحمدللہ نتائج تو سوچ سے بھی زیادہ بہتر رہے۔ اس تقریب میں گاؤں کے بزرگ، نوجوان اور بچوں کے سرپرست شریک رہے۔ استاذ محترم مولانا محمد عمر اسلم اصلاحی صاحب نے بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور گاؤں کے جوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس سوسائٹی سے منسلک ہوکر پورے انہماک سے ملت کے لئے خدمات انجام دیں۔ مولانا کے دعائیہ کلمات سے اس تقریب کا اختتام ہوا۔ *اخیر میں ہم کارکنان سوسائٹی اپنے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہمارا ہر اعتبار سے تعاون کیا اور قدم بہ قدم ہمارے ساتھ رہے۔ امید ہے کہ اس طرح کے دیگر امور میں بھی ہمارے ممبران اپنی بیداری کا ثبوت دیں گے۔* *_19/05/2022*_

0 تبصرے :

ایک تبصرہ شائع کریں

Cancel Reply

لجنة التعليم والتربية کھنڈواری کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

الحمدللہ "لجنةالتعلیم و التربیة" کھنڈواری کے زیر اہتمام " مسابقہ پابندی نماز" بحسن و خوبی اختتام کو پہنچا۔ اسی مناسبت س...

I created this blog to give a truth message to everyone.You can find information on any topic on my blog. if you have an useful essay so send me via Gmail(azeemkhanazmi67@gmail.com). I will publish your essay on my blog. Thanks for visiting.

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رائٹر کے متعلق مزید معلومات